تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش

ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،خیبر پختونخوا میں رواں ہفتے میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ منگل سے جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ملاکنڈ، کوہستان اور مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں جبکہ ملاکنڈ، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ اور دیر اپر میں برفباری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی آئی خان اور بنوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے