ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) دینی مدارس کے طالب علموں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے وہ بہت باصلاحیت اور محنتی طلبہ ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز دینی اسکالر و سابق امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے المرکز اسلامی جامعہ فاروقی مسجد میں مدرسہ تفہیم القرآن میں شعبہ حفظ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی بڑی شان ہے کہ اس نے اپنا کلام لاکھوں کے دلوں میں محفوظ کر رکھا ہے اور مدارس نے ہمیشہ پاکستان کی حفاظت کی ہے مدارس کے طلبہ پاکستان کے محافظ ہیں افتتاحی تقریب میں مقابلہ حسن قرآت اور نعت کا بھی مقابلہ بھی کروایا گیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر محمد عظیم بلوچ، ضلعی امیر ایم آر منصوری، چیئرمین سیاسی کمیٹی عبدالعزیز غوری، جامعہ علوم الاسلامیہ منصورہ ہالا کے مہتمم مولانا محمد احسن بھٹو، الخدمت فاؤنڈیشن شہداد پور کے صدر سید ارشاد ظفر بخاری، مقامی امیر عرفان بدر، سابق امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ مشتاق احمد عادل، ابو عامر انصاری، امیر جماعت اسلامی ضلع نواب شاہ سرور احمد قریشی، راشد مکرم، امیر جماعت اسلامی ٹنڈو آدم حاجی نور حسن، سابق ناظم جمعیت شہداد پور عارف کلیم شامی بھی موجود تھے۔
![]()