ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،خیبر پختونخوا میں رواں ہفتے میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ منگل سے جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ملاکنڈ، کوہستان اور مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں جبکہ ملاکنڈ، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ اور دیر اپر میں برفباری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی آئی خان اور بنوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
![]()