کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں سکھن پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 6 عناصر سمیت ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزیز، مسروقہ موٹرساٸیکلیں و چوری شدہ موباٸیل فونز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او سکھن نیک محمد کھوسہ نے ڈاکو راج کرنے والے عناصر کے گِرد گیھرا تنگ کرتے ہوۓ ان کا جینا حرام کردیا۔ پولیس مقابلے میں اہلکاروں نے ایس ایچ او سکھن نیک محمد کھوسہ کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 6 عناصر سمیت ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں شامل مختیار عرف شاکا، شہباز، لطیف، نادر بھٹو، زاہد بلوچ اور عاقب بلوچ کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، مسروقہ موٹرساٸیکلیں و چوری شدہ موباٸیل فونز برآمد۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ملزم مختیار عرف شاکا ٹھٹھہ پولیس پر فائرنگ میں بھی ملوث تھا۔ ملزمان شہریوں سے اسلحہ کے زور پر چھینی گٸی موٹرسائیکلیں کراچی سے باہر فروخت کرتے تھے جبکہ ملزمان نے سکھن اور شاہ لطیف میں ڈکیتی کی حالیہ وارداتوں کے دوران شہریوں کو مزاحمت پر زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ملزمان شہر بھر میں اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی اور موٹر سائیکلیں چوری اور چھینے کی متعدد مقدمات میں پولیس کو انتہاٸی مطلوب بھی تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سکھن نیک محمد کھوسہ نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()