ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) بحریہ فاؤنڈیشن کالج ٹنڈو آدم کے زیر اہتمام سالانہ ونٹر فنفئر کا انعقاد کیا گیا۔ ٹنڈو آدم کے نجی پرائیوٹ اسکول بحریہ فاؤنڈیشن کالج ٹنڈو آدم کے زیر اہتمام سالانہ ونٹر فنفئر کا انعقاد کیا گیا۔ فن فئیر میں اشفاق احمد پنہور (ریجنل اسسٹنٹ رجسٹرار پرائیوٹ اسکولز) نواب شاہ، سر اقبال مغل، غلام سرور مشوری، دلدار غوری، لیاقت چانڈیو، ملک غلام مصطفی تبسم، ٹنڈو آدم کے دیگر اسکولز کے طلبہ و اساتذہ اور شہر کی معزز شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ طلبہ اور اساتذہ نے مختلف کھانے کی اشیاء کے اسٹالز لگائے، بچوں کے لیے گیمز، ملٹی میڈیا شو اور پپپٹ شو کا انعقاد بھی کیا گیا۔ سب سے بہتر اسٹال سجانے پر ٹاپ 3 پوزیشن کو انعامات بھی دیئے گئے۔ پہلی پوزیشن کلاس ہشتم دوسری پوزیشن کلاس ہفتم اور تیسری پوزیشن کلاس ششم نے حاصل کی۔ اس موقع پر بحریہ فاؤنڈیشن کالج کی پرنسپل میڈیم نسیمہ راشد ڈوگر اور وائس پرنسپل ساجد راجپوت نے بتایا کہ ہر سال اس پروگرام کا انعقاد بچوں کی ذہنی نشونماء کے لیے کیا جاتا ہے جس میں بچے اور ان کے والدین بھر پور انداز میں شرکت کرتے ہیں۔
![]()