تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص کی میونسپل کمیٹی میں بادشاہت سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیئے 16 گریڈ کی سیٹ پر 11 گریڈ کے ملازم کو تعینات کردیا گیا

میرپورخاص کی میونسپل کمیٹی میں بادشاہت سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیئے 16 گریڈ کی سیٹ پر 11 گریڈ کے ملازم کو تعینات کردیا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کی میونسپل کمیٹی میں بادشاہت سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیئے۔ چیئرمین نے اپنی عدالت لگاکر انوکھا کارنامہ انجام دیا۔ 16 گریڈ کی سیٹ پر 16 گریڈ کے ملازم کو ہٹھا کر 11 گریڈ کے ملازم کو لگادیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے او پی ایس کے تحت لگائے جانے والے تمام افسران ملازمین کو ملک بھر میں اپنی سیٹوں پر واپس بھیجا جارہا ہے مگر میونسپل میرپورخاص میں اس عمل کا الٹ سلسلہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ لینڈ میونسپل میرپورخاص گریڈ 16 کے ملازم نیاز محمد خان پٹھان کو ہٹھا کر 11 گریڈ کے ملازم دلاور حسین منگریو کو اسسٹنٹ لینڈ لگادیا گیا ہے اس عمل پر سینئر ملازمین میں نہ صرف انتشار پھیل چکا ہے بلکہ میرٹ کی دجھیاں اڑانے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر بھی حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ گریڈ 16 کے ملازم نیاز محمد خان پٹھان نے انکو ہٹا کر انکی جگہ گریڈ 11 کے ملازم لگائے جانے پر اوپن لیٹر کے زریعے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اس خلاف ورزی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے