کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یوتھ فارم کشمیر کی ڈائریکٹر عابدہ آغا نے کہا ہے کہ بھارت جمہور کی رائے اور جمہوریت کا نام نہام دعویدار ہے۔ 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ وادی میں آل پارٹیز کانفرنس اور تمام کشمیریوں کی جانب سے یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرے اور بھارت کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عابدہ آغا نے کہا کہ 26 جنوری کو بھارت اپنا 70 واں یوم جمہور منا رہا ہے جبکہ وہ جمہور کی رائے اور جمہوریت کا نام نہاد دعوی دار ہے۔مقبوضہ وادی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس اور تمام کشمیریوں کی جانب سے یہ دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں اور اقوام عالم کو ہندوستان کا حقیقی چہرہ دکھایا جائے۔ عتیق میر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔ ہر 12 کشمیریوں پر ایک فوجی تعینات ہے۔ پاکستان کی ترقی ہندوستان سے ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ پاکستان کے نام سے بھارت میں خوف پایا جاتا ہے کیونکہ ہندوستان اپنی پرانی کارکردگی سے واقف ہے کہ انہوں نے کیسے پاکستان کے خلاف سازشیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بھی جمہوریت کے کئی روپ ہیں۔ وہ ہمارے خلاف 50 لاکھ فوج اکٹھے کیے ہوئے ہے۔ ہم 26 جنوری کو بھارت کا یوم جمہوریہ بطور یوم سیاہ منائیں گے۔ ہندوستان جمہوریت کے نام پر ایک بدنما داغ ہے۔ ہندستان اس خوف میں ہے کہ اگر پاکستان ترقی یافتہ قوم بنی تو یہ ہمارے لئے خطرہ بن جائے گا۔
![]()