کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس ان ایکشن چوری ڈکیتی جیسی سنگین جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 عناصر درخشاں پولیس پارٹی کے شکنجے میں ملزمان کے قبضے سے نقدی، چھینا گیا قیمتی سامان، موباٸل فونز، غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل و ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے خصوصی ٹاسک پر درخشاں پولیس پارٹی نے غنڈہ راج کرنے والے عناصر کا مکمل صفایا کرنے کا عزم کرلیا۔ کامیاب کارروائی کرتے ہوۓ اہلکاروں نے درخشاں پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈیفنس، کلفٹن، گزری اور درخشاں جیسے پوش علاقوں میں چوری ڈکیتی جیسی سنگین جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ پر مشتمل عناصروں کو دپوچ لیا ملزمان میں شامل احسان اللہ ولد احمد خان، عبدالمالک ولد عبدالقدوس اور بادشاہ خان ولد احمد خان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر ساٸیکلز و موباٸل فونز، غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی و چھینا گیا قیمتی سامان برآمد ملزمان تین رکنی گینگ پر مشتمل ہوکر کراچی بھر کے مختلف علاقوں میں چوری ڈکیتی جیسی سنگین جراٸم کی وارداتيں اسلحہ کے زور پر انجام دیا کرتے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ رہتی دنیا تک جاری رہیگا خواہ یہ کتنے ہی با اثر کیوں نا ہوں انکو گسیٹتے ہوۓ حوالات کے پیچھے دھکیلا جاٸیگا۔
![]()