ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم کے علاقے بنگلا روڈ جوہر آباد تاج کالونی گلی نمبر 2 میں گھر آئے سسر، ساس اور سالے پر داماد کا بھائی کے ساتھ ملکر حملہ، حملے میں 72 سالہ ضعیف العمر عبدالمجید اپنے داماد اور اسکے بھائی کے تشدد سے جانبحق، جبکہ 60 سالہ جنت بی بی اور 25 سالہ محمد فاروق شدید زخمی ٹنڈو آدم بی سیکشن پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر سسر کے قتل میں ملوث 40 سالہ احمد حسین عباسی کو اسکے گھر سے گرفتار کرلیا جبکہ قتل میں ملوث دوسرا شخص یونس عباسی پولیس کو دیکھ کر جائے واردات سے فرار ہوگیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ہالی روڈ غریب نواز کالونی کا رہائشی 72 سالہ عبدالمجید عباسی اپنی 60 سالہ اہلیہ جنت بی بی اور 25 سالہ بیٹے محمد فاروق عباسی کے ہمراہ ٹنڈو آدم میں اپنے داماد کو شادی کی دعوت دینے آیا تھا اسی دوران داماد احمد حسین عباسی نے دعوت قبول کرنے سے انکار کیا تو انکی آپس میں تلخ کلامی ہوگئی اور پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی لاتیں اور گھونسے لگنے سے 72 سالہ ضعیف العمر شخص عبدالمجید عباسی جانبحق ہوگیا جبکہ انکی اہلیہ 60 سالہ جنت بی بی 25 سالہ بیٹا محمد فاروق عباسی شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بی سیکشن غلام نبی تھئیم پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور متوفی کی نعش کو تحویل میں لیکر نعش اور زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم پہچایا پولیس نے قتل میں ملوث احمد حسین کو گرفتار کرلیا جبکہ قتل میں ملوث دوسرا شخص یونس عباسی فرار ہوگیا گرفتار شخص احمد حسین عباسی جو متوفی عبدالمجید کا داماد ہے نے میڈیا نمائیندوں کو بتایا کہ اسکے سسر کو دل کا دورہ پڑا تھا جس سے اسکی موت واقع ہوئی ہے جبکہ متوفی کے ورثہ نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا جسکے بعد پولیس نے نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا۔
![]()