میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سود خور کی دھمکیاں غریب کی جان لے گئی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ہلال مارکیٹ کے قریب دکاندار میر کا پلاٹ چالیس سالہ شہزاد ولد سراج الدین سود خور کی دھمکیاں ملنے کے بعد شدید ذہنی ٹینشین سے چل بسا۔ گلشن حیدر کا رہائشی شخص سود خور عمران شیخ نے دکان پر آکر متوفی دکاندار سراج کو دھمکیاں دیں ورثاء مقدمہ درج کرانےسیٹلائٹ ٹاؤن تھانے پہنچ گئے۔ ایوان صحافت میرپورخاص کی ٹیم سے بات چیت کرتے ہوۓ متوفی کے بھائیوں صمد، سعید اور شہزاد نے کہا کہ ہمارے بھائی کو سود خور نے شدید ذہنی تشدد کیا دھمکیاں دیں ہمارے بڑے بھائی کو پولیس سے گرفتار کرایا بہت پریشان کیا اور یہ شدید ذہنی اذیت اور ذلالت نے ہمارے بھائی کی جان لے لی۔
![]()