کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسکول وین ڈرائیورز کی ہڑتال طلبہ کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگانے کی کوشش ہے، طلبہ کے تعلیمی نقصان کی ذمہ داری حکومت، عدلیہ یا ڈرائیورزمیں سے کون لے گا؟ حکومت مسئلہ کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول وینوں سے سی این جی سلینڈرز نکالے کا عدالتی فیصلہ بہترین اقدام ہے، یہ سلینڈرزچلتے بھرتے بم ہیں، پاکستان کے مختلف شہریوں میں ان خطرناک گیس سلینڈرزکے دھماکوں میں بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، البتہ ان سلینڈرز کے خلاف حکومتی اقدامات کے باعث وین ڈرائیورز کی ہڑتال طلباء طالبات کے تدریسی عمل میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لے،عدالت عالیہ کو چاہئے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اوگراسے منظورشدہ سی این جی سلینڈرکی تنصیب کی اجازت فراہم کرے تاکہ وین ڈرائیورز اور پولیس کے درمیان رسہ کشی کا خاتمہ ہو اور طلبا و طالبات کا مستقبل محفوظ رہے۔
![]()