Home / اہم خبریں / پاکستانی سرحدی حدود پر سال 2018 میں ہونے والے حملوں اور لڑائیوں میں 111 افراد جاں بحق اور 290 افراد زخمی ہوۓ

پاکستانی سرحدی حدود پر سال 2018 میں ہونے والے حملوں اور لڑائیوں میں 111 افراد جاں بحق اور 290 افراد زخمی ہوۓ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سال 2018 میں پاکستانی سرحدی حدود پر ہونے والے حملوں اورلڑائیوں میں 111 افراد جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے۔ سال 2018 میں افغانستان، بھارت اور ایران کی سرحدوں پر ہونے والے حملوں اور لڑائیوں کے 131 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں مجموعی طور پر 111 افراد جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے۔ سرحد کی حدود کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں بھارت کی جانب سے کی گئیں۔ پاک انسٹی ٹیوٹ فارپیس اسٹیڈیز کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں پاک افغان بارڈر پر 16 حملے کیے گئے جن میں 43 افراد جاں بحق اور بائیس زخمی ہوئے۔ سب سے زیادہ حملے ماہ جون میں کیے گئے جن کی تعداد چار ہے۔ پاک افغان بارڈر پر ہونے والے حملوں میں چودہ میں ٹی ٹی پی، ایک میں جماعت الحرار اور ایک میں اے این اے ملوث ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک انڈیا بارڈر پر سال 2018 کے دوران بھارت کی جانب سے 109 حملے کیے گئے جن میں سویلین شہریوں اور پاک فوج کے اہلکاروں سمیت 64 افراد جاں بحق اور 264 زخمی ہوئے۔ بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی سب سے زیادہ خلاف ورزی ماہ فروری میں کی گئی جس کی تعداد بائیس ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک ایران بارڈر پر بھی چھ مرتبہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے