Home / اہم خبریں / دی انٹیلیکٹ اسکول میں منعقدہ اولمپیاڈ 2019 آخری مراحل میں پہنچ گیا

دی انٹیلیکٹ اسکول میں منعقدہ اولمپیاڈ 2019 آخری مراحل میں پہنچ گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بیت السلام کے زیر اہتمام اسپورٹس اور اکیڈمک مقابلوں کے تیسرے ایونٹ اولمپیاڈ 2019 میں پیر کو زبردست مقابلے ہوئے جس میں فٹبال کے سیمی فائنل کھیلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بیت السلام کے زیر اہتمام دی انٹیلیکٹ اسکول میں منعقدہ اولمپیاڈ 2019 آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے پیر کو فٹبال جونیئر اور سینئر کے 3 کواٹرز اور سیمی فائنل کھیلے گئے۔ طلباء نے سیمی فائنل کے میچز کو دیکھنے کے لئے خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ سیمی فائنل جونیئر میں آغا خان اسکول نے بیکن ہاؤس جوبلی اسکول کو پلنٹی ککس پر اولمپیاڈ 2019 سے باہر کر دیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میںوہیلز کالج نے بحریہ کالج کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے۔فٹبال کے جونیئر اور سینئر دونوں فائنل آج ہوں گے۔ پہلا فائنل گروپ جونیئر ٹیموں آغا خان اسکول اور بیکن ہاؤس اسکول کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا فائنل گروپ سینئر کے ٹیموں وہیلز کالج اور آغا خان کالج کے مابین ہوگا۔ ادھر پیر کو علمی مقابلوں میں جنرل نالج جونیئر کے مقابلوں میں جنریشن اسکول کے محمد انس اور شمیر شیراز نے پہلی، ڈی ایچ اے سی ایس ایس کریک اسکول کے محمد فہد خان اور عبد اللہ عرفان جبکہ حب اسکول کے سمیع اللہ اور سلمان مرتضیٰ نے دوسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح بیت السلام سکینڈری اسکول کے حارث اعوان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنرل نالج سینئر کے مقابلے میں بحریہ کالج کراچی کے زین مصطفی اور محمد شعیب نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے