تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا سماج دشمن عناصروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، حقہ شیشہ مافیا کے 5 کارندے گرفتار 31 مضر صحت حقہ شیشے و زہریلی اشیا برآمد

کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا سماج دشمن عناصروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، حقہ شیشہ مافیا کے 5 کارندے گرفتار 31 مضر صحت حقہ شیشے و زہریلی اشیا برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا سماج دشمن عناصروں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ تھانہ بوٹ بیسن کا چارج لیتے ہی زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کی دوڑی لگ گٸیں شیشہ حقہ بار مافیا کا ہوا گھیرا تنگ۔ زہر بیچنے والوں کی دکانوں پر تالے لگ گئے علاقہ چھوڑ کر بوریا بسترا باندھ کر دوسرے ڈسٹرکٹ میں بھاگ نکلے حقہ شیشہ مافیا کے 5 کارندے گرفتار 31 مضر صحت حقہ شیشے و زہریلی اشیا برآمد ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لئے سخت ترین احکامات۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے سماج دشمن عناصروں کے لئے تھانیداروں کو زمین تنگ کردینے کے احکامات ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک موت بانٹنے والوں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں بدنام زمانہ حقہ شیشہ مافیا کے 5 کارندوں کو دھر لیا ملزمان میں شامل رحمت ولد محمد نبی، منتظر مہندی ولد غظنفر، احمد ولد مظفر حسین، غلام مصطفی ولد علی شیر، جاوید اقبال ولد غلام نبی اور امام عرف گونگا کے قبضے سے 31 مضر صحت حقہ شیشہ، فلیورز و مضر صحت اشیا برآمد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ جراٸم کا مکمل خاتمہ کرنے کا عزم کیا ہے ان عناصروں کا جڑ سے صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر ریلیف فراہم کرینگے موت بانٹنے والوں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کیا جاٸیگا خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے