Home / اہم خبریں / ایف آئی اے میں 214 نئی بھرتیوں کے لئے انٹرویو شروع

ایف آئی اے میں 214 نئی بھرتیوں کے لئے انٹرویو شروع

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ایف آئی اے میں 214 نئی بھرتیوں کے لئے انٹرویو شروع ہوگئے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چند ماہ قبل سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل کی بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ کیا گیا اور سب انسپکٹر کی 64 سیٹوں اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر و ہیڈ کانسٹیبل سمیت دیگر 150 آسامیوں کے لئے انٹرویو کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔ انٹرویو مکمل ہونے کے بعد کامیاب ہونے والوں کی تعیناتی کردی جائے گی۔ 214 آسامیوں کے لئے مجموعی طور پر اڑھائی لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور ٹیسٹ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے