میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص رکن قومی اسمبلی شمیم آراء پنہورنے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر خود کفیل بنا نا بینظیربھٹو شہید کا خواب تھا جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام (بی بی ایس وائے ڈی پی) شروع کیا ہے جو کامیابی سے چل رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس فاؤنڈیشن آفس میں بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت بیوٹی پارلر، انفارمیشن ٹیکنالوجی(سی آئی ٹی) اور سلائی کڑھائی کورس کے 60 طلبہ و طالبات میں آفر لیٹر تقسیم کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ہنری تربیت کے ساتھ ساتھ وظائف بھی دیے جارہے ہیں شمیم آراء پنہور نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی ہمیشہ سوچ تھی کہ خواتین کوترقی دے کر انہیں خود کفیل بنایا جائے انہوں نے طلبا و طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ محنت اور لگن سے ہنر حاصل کریں تاکہ اپنا بیوٹی پارلر، بوتیک، گارمینٹس اور آئی ٹی سینٹر کھول کر روزگار کماسکیں انہوں نے کہا کہ ہنر بادشاہ ہے جو سرکاری نوکری سے بہتر ہے انہوں نے مشورہ دیا کہ ٹریننگ کے ساتھ تعلیم کو بھی جاری رکھیں ایم این اے نے بی بی ایس وائے ڈی پی پروگرام کے فوکل پرسن عبدالسلام میمن کو ہدایت کی کہ فیشن ڈیزائینگ کورس کو بھی شامل کیا جائے اس موقع پر عبدالسلام میمن نے بتایا کہ ہزاروں نوجوان مختلف ہنر حاصل کرکے روزگار کما رہے ہیں جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام توفیق چنہ، انسٹیکٹر مس لبنیٰ، مس ناہید میمن، طلبا و طالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔
![]()