Home / اسلام آباد / شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پرشیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پرشیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کی دولت لوٹنے والے گرفتار ہوکر بھی قوم کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں، چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں کے لئے ڈاکٹروں نے بیان دیا ان کوکھلی فضا میں رکھو، اسحاق ڈارسابق وزیراعظم کے جہاز میں فرار ہوا تو آصف زرداری بھی نکل سکتا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نوازشریف سے بڑا ڈاکو ہے، چین جانے کے بعد پتہ چلا شہبازشریف کا داماد بھی ڈاکو ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین چور ہے، دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھا دیا گیا، اس معاملے پر حکومت سے شدید اختلاف ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پرعدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے