ماتلی (رپورٹ: ندیم کشمیری) تین روز قبل معمولی تلخ کلامی پر زخمی نوجوان زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا نعش گھر پہنچنے پر کہرام جبکہ علاقے میں سوگ کا سماں، اطلاعات کے مطابق چار روز قبل نظامانی اور ٹنگری نوجوانوں کے درمیان موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے تلخ کلامی ہوئی تھی جھگڑے کے دوران لوہے کی سیخ اور لاٹھی لگنے کے باعث کامران اور نجم شدید زخمی ہوگئے۔ کامران کو سول ہسپتال حیدرآباد جبکہ نجم کو جناح ہسپتال کراچی آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بڑی تگ ودو کی تاہم وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے منگل کی شب زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملا بتایا جاتا ہے کہ متوفی تین بچوں کا باپ تھا ادھر لاش گھر پہچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں سوگ کی فضاء پھیل گئی۔
![]()