ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) عوام تعلقہ اسپتال میں بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ انتظامی امور سے بھی محروم علاج کی غرض آنے والے مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لے کر ہنگامی بنیادوں پر عوامی شکایت کا ازالہ کرے، پی ٹی آئی رہنماء نثار خان، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سانگھڑ کے رہنماء نثار احمد خان نے ٹنڈو آدم کی عوام کو تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم میں بنیادی سہولیات نہ ملنے اور انتظامی امور کی مبینہ غفلت پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع سانگھڑ کے سب سے بڑے شہر ٹنڈوآدم جو صنعتی و تجارتی اعتبار سے بڑی اہمیت کا حامل ہے لیکن مقامی افراد صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انھوں نے کہا کہ تعلقہ اسپتال میں مریضوں کو کسی قسم کی کوئی سہولیات میسر نہیں ادویات اور ٹیسٹ کے لیے انھیں اپنے ذاتی پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شام ڈھلتے ہی اسپتال کا عملہ و ڈاکٹرز غائب ہوجاتے ہیں ایمرجنسی صورت میں مریض کے لواحیقین در در کی ٹھوکریں کھاتے دیکھائی دیتے ہیں اور اپنے مریضِ کو علاج کے لیے پرائیوٹ اسپتالوں یا حیدرآباد کراچی کے اسپتالوں میں مہنگا علاج کرانے پر مجبور ہوتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ اسپتال کو لاکھوں روپے ملنے والا فنڈ غریب عوام پر خرچ ہونے کی بجائے خورد برد کرکے کھایا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ ٹنڈو آدم شہر ایک صنعتی و تجارتی شہر ہے مگر مقامی افراد صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جو منتخب امیدواروں کے لیے لمحہ فکریہ عمل ہے انھوں نے منتخب امیدوار ایم پی اے فراز ڈیرو، ایم این اے روشن دین جونیجو و سینیٹر ملک امام الدین شوقین کو یادہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے عوام سے خدمت کا وعدہ کیا ہے کہ انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرکے دیے جائیں گے لیکن اسپتال کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہوتا ہے انھوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
![]()