کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کی سماج دشمن عناصروں کے خلاف جنگ جاری زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے نشانے پر۔ بدنام زمانہ گٹکا فروش گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف گھیرا تنگ رکھنے کے احکامات۔ ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و ایس پی عبداللہ احمد کے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لئے تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کرتے ہوۓ گٹکا مافیا کے گرد گھیرا تنگ رکھ کر انکو جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں بدنام زمانہ گٹکا فروش کو دھر لیا دانش علی ولد منظور کے قبضے سے مختلف قسم کے زہریلے گٹکے و چھالیہ برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصروں کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری رہیگا ان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاٸیگا۔
![]()