میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے قریب گوٹھ لقمان رانگڑ یونین کونسل جھڑبی میں انتہائی دردناک کہانی سامنے آئی ہے چالیس سالہ اصغر ملک دماغ کی بیماری میں مبتلا ہوکر چار پائی پر پڑ گیا اسکی قوت سماعت ختم ہوگئی اور جسم کا نچلہ حصہ کام نہیں کرتا اصغر ملک کے چھ معصوم چھوٹے بچے ہیں ایک سولا سالہ جوان بچی ہے. اصغر ملک کی ییوی شبیرہ نے بتایا کہ انکے شوہر کے دوبھائی اسی بیماری میں مبتلا ہوکر مر چکے ہیں، اسی گھر میں سترہ سالہ اکبر علی ولد مرحوم شیر محمد بھی اسی خاندانی بیماری میں مبتلا ہوچکا ہے اس کے جسم اور دماغ میں گھٹان بن چکی ہے، قوت سماعت قوت بینائی ختم ہوچکی ہے اکبر کی والدہ مسمات رانی نے بتایا کہ انکا والد شیر محمد اسی بیماری سے فوت ہو چکا ہے جس کے بعد اس نے اپنے چھوٹے بچوں کی کفالت کے لیئے اپنے دیور اللہ دتہ سے شادی کی کچھ عرصے بعد وہ بھی اسی بیماری میں فوت ہوگیا. اس خاندانی پر اسرار بیماری سے اس وقت دو سگے بھائیوں کی موت ہوچکی ہے اور مزید ایک بھائی اور ایک جوان بچہ اس بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد موت کی طرف تیزی سے جارہے ہیں. اس خاندان میں 12 بچے جن کو بھی اس خطرناک پر اسرار بیماری سے بچانا ہوگا. اس خاندان میں دو خواتین ہیں کوئی کفالت والہ نہیں کوئی مدد کرنے والا نہیں بہت ہی مشکل حالات ہیں. نہ انکو زکات نہ انکو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے ملتے ہیں. مسمات رانی اور مسمات شبیرہ نے وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ، چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ملک میں رہنے والے خدا تر مخیر حضرات سے اپیل کی کہ ایمرجنسی بنیادوں پر ان کے گھر میں موجود خطرناک بیماری میں مبتلا جواں سال بچے اور ان کے چچہ کی جان بچائی جائے مزید 12 بچوں تک یہ بیماری روکنے کے لیئے ہنگامی اقدامات کیئے جائیں اور انکی مشکل حالات کو انکے گھر آکر دیکھا جائے. رابطہ
03121386057
03113183008
![]()
Home / اہم خبریں / پر اسرار بیماری نے ایک ہی گھر کے 3 مردوں کو نگل لیا، ایک اور مرد بستر مرگ پر، 12 بچوں کی کفالت 2 خواتین کے کاندھوں پر ، ہے کوئی مسیحا یا درد دل رکھنے والا جو ان کی مدد کرے؟ اعلی حکام سے متاثرہ خاندان کی درمندانہ اپیل, 12 بچوں کو بچانے کی اپیل