کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مدد علی بھگیو کی جانب سے عزیز آباد کے علاقے حسین آباد میں میمن میڈیکل کمپليکس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف گیسٹ ایس ایچ او عزیز آباد وقار قیصر و دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق حسین آباد میں واقع میمن میڈیکل کمپليکس میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مدد علی بھگیو کی جانب سے غریب نادار و مستحق لوگوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ایس ایچ او عزیز آباد وقار قیصر نے خصوصی شرکت کرکے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مدد علی بھگیو کے اس انسان دوست اقدامات کو ناصرف سراہا بلکہ خراج تحسین بھی پیش کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی اکثریت جن سے علاقہ عوام و دور دراز سے آۓ ہوۓ شہریوں نے اپنی مختلف بیماریوں کا علاج کروایا اور فری ڈاکٹری سہولیات سے مستفید ہوۓ۔ اس ضمن میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مدد علی بھگیو کا کہنا تھا کہ خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں انسانی خدمت میرا فرض ہے غریب نادار و مستحق لوگوں کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے اس طرح کے اقدامات کو آٸندہ بھی بھرپور طریقے سے اسی طرح انجام دیتے ہوۓ انسانی خدمت کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر علاقہ عوام و مستحق شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر ریلیف فراہم کرتے رہینگے۔
![]()