تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسلام دشمن قوتیں سن لیں مولانا سمیع الحق شہید کی شہادت کے بعد جمعیت کے کارکن اب پورے ملک میں ناموس رسالت کے مشن اور نظریہ کی حفاظت کریں گے۔ مولانا سید محمد یوسف شاہ

اسلام دشمن قوتیں سن لیں مولانا سمیع الحق شہید کی شہادت کے بعد جمعیت کے کارکن اب پورے ملک میں ناموس رسالت کے مشن اور نظریہ کی حفاظت کریں گے۔ مولانا سید محمد یوسف شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا سید محمد یوسف شاہ نے کہا کہ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں سن لیں مولانا سمیع الحق شہید کی شہادت کے بعد جمعیت کے کارکن اب پورے ملک میں سد سکندری بن کر شہید ناموس رسالت کے مشن اور نظریہ کی حفاظت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عثمانیہ معین آباد لانڈھی کراچی میں شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید کی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے اہل سنت وا لجماعت کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی، جمعیت کے مرکزی نائب امیر مولانا اقبال اللہ، مولانا حافظ احمد علی، مولانا مفتی احمد الرحمان، مولانا حضرت ولی ہزاروی، مفتی حماد مدنی، مولانا خطیب عبدالرحمن، مولانا عبدالوھاب، مولانا سعد اللہ، مولانا ساجد یار خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ امریکی تسلط سے نجات کے لئے عوام کو بیدار کرنا ہوگا، پانی سر سے گزر رہا ہے حکمران اور سیاستدان اپنے مفادات لوٹ کھسوٹ اور کرپشن میں لگے ہوئے ہیں، ان کو ملک کی کوئی فکر نہیں، کفری سیلاب کے سامنے بند باندھنا علما اور طلبا کا کام ہے، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی دینی ملی تدریسی تصنیفی اور جہادی خدمات ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں، انہوں نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت میں صدائے حق بلند کیا ہے، پاکستان میں تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ناموس صحابہ کے لئے قربانیاں دینے والوں کی کھل کر پشتبانی کی، انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق نے 83 سال کی عمر میں ناموس رسالت پر شہادت دے کر ایک نیا باب رقم کردیا، ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں، کانفرنس میں وزیراعلیٰ صوبہ سندھ کے اس بیان پر کہ قومی شاہراہوں پر قائم مدارس سیکورٹی رسک اس کو ختم کیا جائے کی شدید مذمت کی گئی اور اس بیان کو عذاب الہٰی کو دعوت دینے کے مترادف قرار دیا، علماء نے کہا کہ مدارس دینیہ کو کوئی مائی کا لعل بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ بعد میں جمعیت کے نائب امیر مولانا اقبال کے ظہرانہ میں شرکت کرنے کے بعد جمعیت کے ایک وفد کے ہمراہ جمعیت کراچی کے امیر مولانا پیر لیاقت علی شاہ اور صوبائی امیر مولانا قاری عبدالمنان انور کی عیادت کی اور جماعتی امورپرتفصیلی گفتگو کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے