کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن نے زہریلا کاروبار کرنے والوں کو لگام ڈالنے کی ٹھان لی۔ شیشہ، حقہ مافیا کا کاروبار ہوا خراب زہر بیچنے والوں کا ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے جڑ سے صفایا کرنے کا عزم کرلیا۔ شیشہ حقے کی فروخت میں ملوث 7 عناصر گرفتار۔ 27 مضر صحت شیشہ حقے، فلیورز و دیگر مضر صحت اشیا برآمد- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کا زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لئے تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ سماج دشمن عناصروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوۓ تابڑ توڑ کارروائيوں کے سلسلے کو جاری کردیا شیشہ حقہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے عمل کو جاری رکھتے ہوۓ کیفے ناٸیٹ بلاک 5 سے 7 عناصروں کو دھر لیا جنکے قبضے سے مضر صحت فلیورز، شیشہ و دیگر زہریلا سامان برآمد ملزمان میں شامل فیضان کریم ولد افضل کریم، عرفان عباس ولد ممتاز علی، تنویر الحق ولد عبدالباقی، ندیم علی ولد جمال، آصف رضا ولد امداد علی، عبدالجبار ولد خان محمد اور ولی شاہ ولد امیر زیب علی ملزمان کے قبضے سے 27 سے زاٸد مضر صحت شیشے، فلیورز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے ۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کرینگے خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں ناہوں۔