Home/اہم خبریں/کراچی میں عزیز بھٹی پولیس کی کاروائی غیر ملکیوں و شہریوں کو میٹرو ریڈیو کیب سے اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 رکنی گینگ پر مشتمل گروہ گرفتار
کراچی میں عزیز بھٹی پولیس کی کاروائی غیر ملکیوں و شہریوں کو میٹرو ریڈیو کیب سے اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 رکنی گینگ پر مشتمل گروہ گرفتار
کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں عزیز بھٹی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری۔ اٸیر پورٹ سے نکلنے والے غیر ملکیوں و شہریوں کو میٹرو ریڈیو کیب سے اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 رکنی گینگ پر مشتمل گروہ گرفتار غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، لوٹی ہوئی نقدی اور موباٸل فونز برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل جاری تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی و ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے لئے تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات- ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کو جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کی سربراہی میں ناکہ بندی کرتے ہوۓ اٸیر پورٹ سے میٹرو کیب میں جانے والے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 رکنی گینگ پر مشتمل گروہ کو دپوچ لیا ملزمان میں شامل۔ ایاز خان ولد اقبال اور نعیم الدین ولد شفیق الدین کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، لوٹی ہوئی نقدی غیر ملکی کرنسی و چوری شدہ موباٸل فونز برآمد- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا نے یہ موقف اپنایا کہ جرم رہیگا یا عدیل رضا رہتی دنیا تک معاشرے کے ناسوروں کے خلاف کھلی جنگ کا سلسلہ جاری رہیگا خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔