تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چمن میں بم دھماکہ جس میں 3 افراد زخمی، بم قبائلی رہنما کی دکان کے قریب نصب کیا گیا تھا

چمن میں بم دھماکہ جس میں 3 افراد زخمی، بم قبائلی رہنما کی دکان کے قریب نصب کیا گیا تھا

چمن (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکہ جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ چمن کے علاقے بوغرہ روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں قبائلی رہنما حاجی باول خان بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق بم قبائلی رہنما کی دکان کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ چمن میں گزشتہ ماہ ایک اور بم دھماکہ ہوا تھا جب تاج روڈ پر واقع قدیمی مسجد کو نماز مغرب کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے جبکہ قریبی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی تھی۔ دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے