تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آخر 24 دسمبر کو کیا ہونے جارہا ہے ملکی سیاست میں ہلچل کا دن بھی ثابت ہوسکتا ہے- ذرائع کے تہلکہ خیز انکشافات جاننے کے لئے خبر پر کلک کریں

آخر 24 دسمبر کو کیا ہونے جارہا ہے ملکی سیاست میں ہلچل کا دن بھی ثابت ہوسکتا ہے- ذرائع کے تہلکہ خیز انکشافات جاننے کے لئے خبر پر کلک کریں


کراچی (نوپ نیوز) کرپشن کی کہانیوں میں اب تک کا سب سے بھیانک انکشاف، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اومنی گروپ سکینڈل کے حوالے سے جی آئی ٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرلی جس کے مطابق اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ آصف زرداری اور فریال تالپور کیلئے انتہائی بدترین خبر ہے، بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ پوری پیپلز پارٹی کیلئے ایک بہت بڑا دھچکا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی یہ رپورٹ 24 دسمبر کو سپریم کورٹ میں جمع ہونی ہے، اب تک بینکنگ کورٹ کی طرف سے زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور ضمانت پر ہیں ان کی ضمانتوں میں اب تک دو سے تین دفعہ توسیع ہوچکی ہے، سیاسی مبصرین کے مطابق یہ رپورٹ پیپلز پارٹی قیادت کیلئے انہتائی الارمنگ ہے اور یہ رپورٹ پیپلز پارٹی کیلئے اس قدر خطرناک ہوسکتی ہے کہ 24 دسمبر کو پیشی کے وقت سپریم کورٹ یہ بھی کہہ سکتی ہے کہ ان کو گرفتار کرلیا جائے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے اندر جو تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں ان کے مطابق سندھ میں کرپشن کی رقم بے نامی اکاؤنٹس میں جاتی اور وہاں سے اومنی گروپ کے کاروبار اور اثاثوں میں منتقل ہوتی رہی اور وزیر اعلیٰ سندھ کا اس میں مکمل ہاتھ ہے، زردری کے دست راست اور ان کے بیٹے اے جی مجید یہ رقم ہنڈی کے ذریعے دبئی منتقل کرتا رہا، فرانس، لندن اور کینڈا میں اثاثے بنائے گئے، تھیلوں میں روزانہ 5 کروڑ کی رقم جایا کر تی تھی، سیاسی سرپرستی اور مشکوک اکاؤنٹس اور بینکوں سے 80 ارب کے قرضے، سود کی ادائیگی اور رشوت کی رقم سے کی گئی، جیل جانے سے قبل اے جی مجید سندھ حکومت چلا رہا تھا، یہ تمام تر تفصیلات جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بیان کی گئی ہیں۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا اومنی گروپ بلاول ہاؤس کے اخراجات اٹھاتا، بچوں کے سالانہ اخراجات بھی ان ہی اکاؤنٹس سے کیے جاتے تھے، جے آئی ٹی منی لانڈرنگ میں 32 افراد کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی شامل ہیں، اومنی گروپ سکینڈ ل میں انور مجید اور ان کے بیٹے گرفتار ہیں۔

زیر حراست اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود نے جدہ سے اپنے ویڈیو بیان میں پاکستانی حکام کو چشم کشا انکشافات کیے ہیں، جس میں حیران کن طوریہ بات سامنے آئی کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی براہ راست اومنی سکینڈ ل میں شامل رہے ہیں، ان کے مطابق مراد علی شاہ کا آصف علی زرداری کی کرپشن میں چولی دامن کا ساتھ تھا، جے آئی ٹی کے مطابق مراد علی شاہ سندھ کے پہلے وزیر اعلیٰ تھے جن کو ایک دو نہیں بلکہ ایک ساتھ سات منسٹریز ملی ہوئی تھیں، جے آئی ٹی نے انکشاف کیا کہ سندھ کرپشن میں آصف علی زرداری، انور مجید اور مراد علی شاہ کا اس تمام معاملے میں چولی دامن کا ساتھ تھا۔ سال 2008 سے قبل اومنی گروپ کی صرف ایک شوگر مل اور دو کمپنیاں تھیں اب جے آئی ٹی کے مطابق اومنی گروپ کی 91 کمپنیاں ہیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق اومنی گروپ کو مختلف طریقوں سے سبسڈیز دیکر مالی فائدہ پہنچایا گیا، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق اومنی گروپ کے ذریعے اربوں روپے کمائے گئے، اب یہ جے آئی ٹی رپورٹ اگر سپریم کورٹ میں ثابت ہوگئی تو کرپشن کا ایک اور میگا سکینڈل ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے