کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں میمن گوٹھ پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور ایکشن۔ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصر گرفتار غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے خلاف زمین تنگ کرنے کے احکامات- ایس ایچ او میمن گوٹھ گلزار تنیو نے جراٸم پیشہ عناصروں کو لگام ڈالنے کی ٹھان لی کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او میمن گوٹھ گلزار تنیو کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصروں کو دپوچ لیا ملزمان میں شامل محمد آصف اور اکبر علی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کیا جارہا ہے۔