تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کاروائی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کاروائی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں غنڈہ راج کرنے والے عناصر ہوۓ پریشان- ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے جراٸم پیشہ عناصروں کو اپنے نشانے پر لے لیا۔ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر گرفتار۔ غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا آغاز- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے تھانیداروں کو جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے سخت ترین ہدایات- ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے جراٸم پیشہ عناصروں کا مکمل صفایا کرنے کا عزم کرلیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو دپوچ لیا ملزم ندیم علی ولد علی حسن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے ہر جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ رہتی دنیا تک جاری رہیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے