کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس نے جراٸم پیشہ عناصروں کو دن میں تارے دکھا ڈالے۔ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے شکنجے میں ملزم کے قبضے سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ڈی آئی جی ساؤتھ و ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے لئے تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات- ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کا مکمل خاتمہ کرنے کا عزم کرلیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو دپوچ لیا ملزم شاکر حسین ولد محمد حسین کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- رابطہ کے دوران ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے ہر عناصر کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کرینگے خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()