Home / اہم خبریں / گجرات میں ڈی او ریگولیشن کا عملے کے ہمراہ کوٹلہ ارب علی خان میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن، تجاوزات سے باز نہ آنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے- سید فراز مہندی

گجرات میں ڈی او ریگولیشن کا عملے کے ہمراہ کوٹلہ ارب علی خان میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن، تجاوزات سے باز نہ آنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے- سید فراز مہندی

گجرات (رپورٹ: محمد فیصل ملک) گجرات میں ڈی او ریگولیشن سید فراز مہندی کا عملے کے ہمراہ کوٹلہ ارب علی خان میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن، مین روڈ کوٹلہ، مین بازار کوٹلہ اور پہاڑے روڈ جنرل بس سٹینڈ کوٹلہ کے سامنے تجاوزات کرنے والوں کو مجموعی طور پر 25000 ہزار روپے جرمانے اور متعدد کو وارننگ کے ساتھ حتمی نوٹس جاری کئے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرڈر کے مطابق کوٹلہ ارب علی خان اور چڑیاولہ میں لگائے گئے ہورڈنگ بورڈ کے خلاف بھی آپریشن کیا اور متعدد بورڈ اکھاڑ دیئے۔ اس موقع پر ڈی او ریگولیشن سید فراز مہندی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ ارب علی خان سمیت ضلع بھر میں تجاوزات مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور تجوزات مافیا کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ ارب علی خان میں تجاوزات کا مین ایشو سڑک پر کھڑی کی جانے والی گاڑیاں، غیر قانونی اور خود ساختہ بنائے گئے چنگ چی رکشہ سٹینڈ اور ریڑھی بان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ٹیم کے ہمراہ ہفتے میں ایک دن کوٹلہ کا دورہ کیا کریں گے اور آئندہ گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ ختم کرنے کے لئے لفٹر بھی ساتھ لائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب پہلے جیسا آپریشن نہیں ہوگا اب یہ آپریشن میں اپنی نگرانی میں کرواؤں گا اور تجاوزات سے باز نہ آنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ سیکرٹری یونین کونسل کوٹلہ راجہ شبیر حسین، کسان کونسلر ملک وقار حسین پہاڑے بھی ان کے ہمراہ تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے