Home / اہم خبریں / عمرے سمیت بیرون ممالک کے لئے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ

عمرے سمیت بیرون ممالک کے لئے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باعث عمر ے سمیت بیرون ممالک کے لئے ٹکٹوں کی قیمت دو سے پچیس ہزار روپے تک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ڈالر کے ساتھ ساتھ دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔عمرہ سیزن شروع ہونے کے باعث ٹکٹوں میں اضافہ کو زائرین نے مسترد کیا ہے ۔ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے بعد جمعہ کے روز سے ہی پہلے سے بکنگ کی جانے والے ٹکٹوں پر اضافہ نہیں کیاگیا جبکہ نئی بکنگ پر ٹکٹوں میں اضافہ کردیاگیا ہے پشاور سے دبئی ،جدہ ،ریاض ،ملائشیاءسمیت دیگر ممالک کے لئے ٹکٹوں میں مختلف کالسز میں اضافہ ہوا ہے ۔عمرہ پیکیچ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔اسلام آباد ،لاہور ،کراچی سے بھی بیرون ملک جانے والے پروازوں کے لئے ٹکٹ مزید مہنگے ہوگئے ہیں ۔ڈالر کی قیمت میں اضافہ ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے