بنوں (رپورٹ: جنید وزیر) تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع لنک روڈ پر بخمالی کے مقام پر بارات کیلئے جانے والی گاڑی، موٹر سائیکل اور ڈاٹسن گاڑی ٹکرانے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے. جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد، دو خواتین جبکہ ایک 12 سالہ لڑکی شامل ہیں. زخمیوں کو خلیفہ گلنواز میموریل ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا. جاں بحق ہونے والے افراد میں 35 سالہ رحم اللہ جان ولد مادے خان سکنہ ایمل خیل، 13 سالہ شاہد ولد غازی رحمان سکنی ایمل خیل، 18 سالہ شازیہ دختر عبدالقدوس، 14 سالہ اجالا دختر متالی خان، 35 سالہ گلزار بی بی زوجہ غازی رحمان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ١١سالہ ساجد ولد امجد سکنہ ایمل خیل، 9 سالہ عابد ولد صابر اللہ، 26 سالہ اختر نساء ذوجہ ولی آیاز، 10 سالہ عظمیٰ دختر صدیق، 13 سالہ رومینہ دختر رسول نیاز، 9 سالہ مدیحہ دختر خیر اللہ، 10 سالہ سہیل ولد غازی رحمان، 2 سالہ سلمیٰ دختر گل آیاز، 40 سالہ فرہادہ بی بی زوجہ محمد عثمان، 12 سالہ بسرو بی بی دختر گل زادہ، 50 سالہ گل پری جانہ زوجہ سردار، 35 سالہ فرمایازہ بی بی زوجہ زرداد اور 16 سالہ یسینہ بی بی دختر دوست محمد ساکنان ایم خیل شامل ہیں۔ زخمیوں میں چند زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ کچھ زخمیوں کو پشاور منتقل کئے جانے کی بھی اطلاع ہے۔
![]()