ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہرغنچہ) جشن عید میلاد النبی کے جلوس کے سلسلے میں نکالے گئے مرکزی جلوسوں کے دوران ریسکیو 1122 کے اہلکار ایمبولینسز کے ہمراہ مستعدی سے ڈیوٹیاں دیتے رہے۔ میڈیا کوآرڈنیٹر ریسکیو 1122 اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ڈائیریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر اسد علی خان کی خصوصی ہدایت پر اور ایمرجنسی آفیسر عرفان اللہ مروت کی قیادت میں ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے جلوسوں کے دوران مکمل الرٹ ڈیوٹی سرانجام دی اور جلوسوں میں موجود لوگوں کو مکمل سہولیات فراہم کیں جس پر جلوس میں شامل لوگوں نے ریسکیو 1122 سروس کی کارکردگی کو سراہا۔
![]()