Home / اہم خبریں / مولا بخش چانڈیو اور ان کے ہمنوا انور مجید کو بچانے کے لیے سرگرم ہیں- پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی رابستان خان

مولا بخش چانڈیو اور ان کے ہمنوا انور مجید کو بچانے کے لیے سرگرم ہیں- پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی رابستان خان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مولابخش چانڈیو کے بیان پر پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی رابستان خان کا رد عمل- پیپلز پارٹی کے رہنماء حکومت جانے کی بات کرتے ہیں جب ہم سندھ حکومت جانے کی بات کریں گے تو ترجمانوں کی لائنیں لگ جائے گی- 10 سال لوٹ مار کا بازار چلانے والے عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں- جو بندہ خود دوسروں کے سہارے چلے وہ بھی حکومت گرانے کی باتیں کررہا ہے- سڑکیں اور تحریکیں عمران خان سے زیادہ کون جانتا ہے دھمکیاں دینے والے حوصلہ رکھیں- مولا بخش چانڈیو اور ان کے ہمنوا انور مجید کو بچانے کے لیے سرگرم ہیں- این آر او وہ مانگ رہے ہیں جن پر کرپشن کیسَ کھل چکے ہیں اور جیل جنہیں جیل نظر آرہی ہے- آمروں کی باتیں کرنے والے اسی شخص کو گاڈ آف آنر دے کر بھیجتے ہیں- جب کرپشن پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے