Home / اہم خبریں / کراچی میں سکھن پولیس کا منشیات مافیا و مفرور ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

کراچی میں سکھن پولیس کا منشیات مافیا و مفرور ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں سکھن پولیس کا منشیات مافیا و مفرور ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔ منشیات فروش سمیت اشتہاری ملزم گرفتار پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے سماج دشمن و اشتہاری ملزمان کے لئے سخت ترین احکامات ایس ایچ او سکھن سہیل احمد نے چرس کا مقروہ دھندا کرنے والوں کے لئے ڈنڈا اٹھا لیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او سکھن سہیل احمد کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ملزم علی نواز ولد محمد رحیم کے قبضے سے 1096 گرام چرس اور نقدی برآمد ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے دوسری جانب اشتہاری محمد اکرم ولد بشیر احمد کو دھر لیا جو کہ جراٸم کی مختلف وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو انتہائی مطلوب بھی ہے ملزم سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے