ميرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے سندھ میں شدید پانی کی قلت افغانیوں کو ملک بدر نہ کرنے اور غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجراء کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی- ریلی کی سربراہی ایس یو پی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے کی- ایس یو پی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ سندھ کی زمینیں اس وقت تیزی سے بنجر ہوتی جارہی ہیں 60 فیصد زمینیں ویران ہوگئی ہیں کالا باغ ڈیم ایک متنازعہ منصوبہ ہے باقی ڈیمز کو بنانے سے پہلے سندھیوں کے خدشات دور کئے جائیں سندھ میں رہنے والے افغانیوں، بنگالیوں اور برمیوں کو واپس بھیجا جائے انکو شناختی کارڈز کا اجراء بند.کیا جائے- سندھ حکومت زراعت میں سبسڈی نہیں دے رہی ہے اومنی گروپس کے لیئے سبسڈی ہوتی ہے باقی زراعت سے وابطہ طبقہ مقروض ہوگیا ہے سندھ میں صرف زرداری کہ زمینیں آباد ہیں باقی زمیدار پانی کی بوند نوند.کو ترس رہے ہیں-
![]()