کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیو کراچی مدینہ کالونی کے رہائشی سلیم نامی رکشہ ڈرائیور نے جائیداد پر قبضے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا- اس موقع پر اس کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی مومنٹ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد صوبائی وزیر نے 15 برس قبل اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر میرے گھر، کارخانے اور دیگر مال اسباب پر قبضہ کر لیا- جان سے مار دینے کی دھمکیوں کی وجہ سے وہ گذشتہ 15 برس سے دربدر پھر رہا ہے جبکہ مذکورہ صوبائی وزیر کو متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں شامل اراکین کی مکمل سر پرستی حاصل تھی- جس کے باعث کسی نے بھی اس کی مدد نہیں کی- اور وہ جوکہ ماضی میں ایک کامیاب تاجر تھا آج رکشہ چلا کر اپنے اہلخانہ کی کفالت کر رہا ہے- سلیم نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے اپیل کی کہ وہ اس کی فریاد سن کر انصاف فراہم کریں-
![]()