Home / اہم خبریں / کراچی میں پی آئی بی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان گرفتار منشیات برآمد

کراچی میں پی آئی بی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان گرفتار منشیات برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں پی آئی بی پولیس کا حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری 2 عناصر گرفتار 1060 گرام اعلیٰ نسل کی چرس، نقدی اور موباٸل فون برآمد- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو عبرت کا نشان بنانے کا عزم کرلیا- دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ پرانی سبزی منڈی کرنل بستی میں منشیات فروشوں نے نکل مکانی کرکے علاقہ سے ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کے خوف و ڈر سے راہ فرار اختیار کرکے بیرون ملک و اندروں سندھ بھاگنے کا سوچ لیا۔ ملزمان میں شامل شہروز ولد جہانزیب اور وقاص ولد وحید کے قبضے سے 1060 گرام اعلیٰ نسل کی چرس، نقدی اور موباٸل فون برآمد۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران عرصہ دراز سے بدنام زمانہ منشیات فروش درویش کے نیٹ ورک کو قاٸم رکھنے کے انکشافات کر ڈالے۔ مگر ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے سماج دشمن عناصروں کے ناپاک عزاٸم کو ناکام بناتے ہوۓ تابڑ توڑ کارروائيوں کو جاری رکھتے ہوۓ زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کا قلعہ قمعہ کردیا۔ ملزمان اس سے ہہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں میں مختلف نوعیت کے مقدمات میں بند ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے