تازہ ترین
Home / اہم خبریں / متحدہ قومی مومنٹ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد صوبائی وزیر نے 15 برس قبل اسلحے کے زور پر میرے گھر، کارخانے اور دیگر مال اسباب پر قبضہ کر لیا- چیف جسٹس انصاف دلوائیں- رکشہ ڈرائیور کا مطالبہ

متحدہ قومی مومنٹ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد صوبائی وزیر نے 15 برس قبل اسلحے کے زور پر میرے گھر، کارخانے اور دیگر مال اسباب پر قبضہ کر لیا- چیف جسٹس انصاف دلوائیں- رکشہ ڈرائیور کا مطالبہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیو کراچی مدینہ کالونی کے رہائشی سلیم نامی رکشہ ڈرائیور نے جائیداد پر قبضے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا- اس موقع پر اس کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی مومنٹ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد صوبائی وزیر نے 15 برس قبل اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر میرے گھر، کارخانے اور دیگر مال اسباب پر قبضہ کر لیا- جان سے مار دینے کی دھمکیوں کی وجہ سے وہ گذشتہ 15 برس سے دربدر پھر رہا ہے جبکہ مذکورہ صوبائی وزیر کو متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں شامل اراکین کی مکمل سر پرستی حاصل تھی- جس کے باعث کسی نے بھی اس کی مدد نہیں کی- اور وہ جوکہ ماضی میں ایک کامیاب تاجر تھا آج رکشہ چلا کر اپنے اہلخانہ کی کفالت کر رہا ہے- سلیم نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے اپیل کی کہ وہ اس کی فریاد سن کر انصاف فراہم کریں-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے