ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) قبائلی اضلاع کے صوبے میں ضم ہونے کے بعد وفاقی ملازمتوں میں خیبر پختونخوا کا کوٹہ 11.5 فیصد سے بڑھا کر 14.13 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے لے وفاقی ملازمتوں میں موجودہ کوٹہ چار فیصد ہے تاہم ساتوں اضلاع کے صوبے میں ضم ہونے کے بعد اب وفاقی وزارتوں میں ملازمتوں کے لئے کوٹہ میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاہم اس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ کی جانب سے دی جائے گی۔ ضلع خیبر، مہمند، باجوڑ، شمالی اور جنوبی وزیر ستان، کرم اور اورکزئی کے صوبائی محکموں میں بھی ملازمتوں کا کوٹہ ممکنہ طور پر بڑھایا جارہا ہے ۔صوبائی حکومت نے ضم ہونے والے اضلاع کے لئے اصلاحات کا عمل شروع کر دیا ہے۔
![]()