Home / اہم خبریں / عید میلاد النبی رب زوالجلال کی جانب سے اجر کا دن ہے میلاد النبی کے شاندار انتظامات ہمارے ایمان کا حصہ ہیں- چوہدری ندیم اختر ایڈووکیٹ

عید میلاد النبی رب زوالجلال کی جانب سے اجر کا دن ہے میلاد النبی کے شاندار انتظامات ہمارے ایمان کا حصہ ہیں- چوہدری ندیم اختر ایڈووکیٹ

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی بہاؤالدین ذکریا ہال میں زیرصدارت چوہدری ندیم اختر ایڈووکیٹ چیرمین میونسپل کمیٹی میاں چنوں منعقد ہوا جس کے مہمانان خصوصی علامہ مولانا مفتی رفیق احمد شاہ جمالی صدر مرکزی عید میلاد کمیٹی تھے جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، سیاسی مذہبی، تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور میڈیا نمائیدگان نے شرکت کی نقابت کے فرائص زوالفقار احمد غازی نے ادا کئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ چوہدری ندیم اختر ایڈووکیٹ نے کہا کی عید میلاد النبی رب زوالجلال کی جانب سے اجر کا دن ہے میلاد النبی کے شاندار انتظامات ہمارے ایمان کا حصہ ہیں اور ہمارے فرض میں شامل ہے ماہ ربیع اول میں بہتر انتظامات کئے جاۓ گے جلسہ کو فول پروف سکیورٹی اور شاندار انتظامات یقینی بنائیں گے اورجلوس کے راستوں کی صفائی کے انتظامات بہتر کئے جاۓ گے مفتی رفیق شاہ جمالی نے کہا ربیع اول اہل ایمان کے لئے بہار جاویدانی اور عیدوں کی عید ہے تاج دار دوجہاں کی محبت و اتباع کے بغیر امت مسلمہ کا اتحاد ممکن نہیں- الحاج تاج رفیق مغل نے کہا ماہ ربیع اول مقدس مہینہ ہے عید میلاد النبی ہمیں قومی لافانی اور فکری تفریق کی نفی کرتے ہوۓ محبت امن و بھائی چارہ کا پیغام دیتا ہے- محمد شہباز بزمی نےکہا آپ کی ولادت بہ سعادت صرف تاریخ انسانی نہیں بلکہ دو عالم کے لئے عظیم ترین دن ہے اس عظیم دن کو یوم تقدس یوم تجدید اور یوم انقلاب کے طور پر منانا چاہیے تقریب سے محمد منشاء کھکھ، آصف اقبال، محمد یوسف، ندیم عطاری، شفقت حسین نقوی، محمد اشرف عطاری، مولانا عبدللہ سیالوی، راؤ محمد شفیق و دیگر نے بھی خطاب کی

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

حب ندی میں علی خورشیدی کا تین نوجوانوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس، حکومت پر سخت تنقید

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے حب ندی میں نہاتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے