Home / اہم خبریں / میاں چنوں کے گرد و نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں سے لوگ عدم تحفظ کا شکار

میاں چنوں کے گرد و نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں سے لوگ عدم تحفظ کا شکار

میاں چنوں ( نمائیدہ خصوصی ) میاں چنوں کے گرد و نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں راہیگر موٹر سائیکل موبائل اور نقدی وغیرہ سے محروم .تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 4 نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پرچک نمبر 125 پندرہ ایل کے قریب اسی گاؤں کے رہائشی نثار مغل سے 125 موٹر سائیکل نقدی اور موبائل جبکہ چک نمبر 135 پندرہ ایل نزد قبرستان ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو مرغی سپلائی کرنے والے سیل مین محمد اجمل سے 16000 ہزار روپے نقد اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے- جبکہ چک نمبر 128 پندرہ ایل نامعلوم چور نقب لگا کر عالم گیر کریانہ سٹور سے 2 لاکھ روپے کا سامان چوری کرکے لے گئے میاں چنوں کے گرد و نواح میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے