ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 4 مفرور اشتہاری ملزمان اور 8 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک رائفل، تین بندوق، کارتوس، چرس اور ہیروئن برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ ڈیرہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سر چ آریشن کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 8 جرائم پیشہ عناصر کے قبضہ سے تین بندوق بارہ بور، ایک رائفل، بیس کارتوس، ہیروئن اور چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں بند کر دیا۔
![]()