کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ بظاہر یہاں موجود تمام کارکنان کو یہ پارٹی کچھ نہیں دے سکتی یہ کارکنان کا مجمع اس جماعت کا ہے جس کے پاس ایک کونسلر کی بھی سیٹ نہیں لوگوں کا اتنی بڑی تعداد میں یہاں موجود ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ میں جس سوچ کے ساتھ آیا اس میں کامیاب ہوا 3 مارچ کو جب آئے تو مرنے آئے تھے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ الیکشن میں بھی جا پائیں گے ہمارا ایم این اے ایم پی اے یا اونچا مقام ہمیں موت سے نہیں بچا سکتا ہم سے مرنے کے بعد نہیں پوچھا جائے گا کہ الیکشن جیت کے آئے یا نہیں بلکہ پوچھا جائے گا کہ حق بات جاننے کے بعد لوگوں تک پہنچائی یا نہیں میں اپنے کارکنان کو حقیقی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں- میں اور انیس قائم خانی تنہا عوام اور کارکنان کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے تھے اگر ہماری کوشش سے ایک معصوم جان بچ گئی ہے تو ایسے دس الیکشن قربان ہیں- ہماری جدوجہد سے پہلے لوگ روزانہ مرنے والوں کا اسکور پوچھا کرتے تھےعہدے ملنے سے عزت نہیں ملتی جن لوگوں کے پاس پہلے عہدے نہیں تھے وہ عہدے ملنے سے پہلے تک بہت معتبر تھے- جو شخص پیٹرول ڈلوا رہا وہ عہدے والوں کو گالیاں دے رہا ہے سردیاں شروع ہوتے ہی گیس غائب ہوگئی مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا ہے جو تنخواہ 20 دن چلتی تھی اب 15 دن بمشکل چلتی ہے عوام پریشان ہے-
![]()