Home / اہم خبریں / اقلیتوں کی عباد ت گاہوں کے لئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات

اقلیتوں کی عباد ت گاہوں کے لئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر محبوب غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے لئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی حکومت نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو اس ضمن میں اہم ترین اقدامات کی ہدایات کی ہیں۔ گوردواروں، مندروں اور چرچز کے لئے اہم ترین سیکورٹی کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم ہدایات کی ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام مندروں، گوردواروں اورچرچز کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ڈیرہ سٹی اور کینٹ میں مندروں اور چرچز کی سیکورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے