Home / اہم خبریں / کراچی میں پی آئی بی پولیس کا منشیات فروشوں و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن- ایک ملزم گرفتار منشیات برآمد مقدمہ درج

کراچی میں پی آئی بی پولیس کا منشیات فروشوں و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن- ایک ملزم گرفتار منشیات برآمد مقدمہ درج

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں پی آئی بی پولیس کا منشیات فروشوں و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن معاشرے کے ناسوروں میں کھلبلی بیشترعلاقہ چھوڑ کر فرار- ایک ملزم گرفتار 1045 گرام چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے منشیات مافیا و اشتہاری ملزمان کو فوری جیل منتقل کرنے کے احکامات- ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے اشتہاری و چرس کا کاروبار کرنے والوں کے لئے زمین تنگ کرنا شروع کردی- دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کی سربراہی میں اشتہاری و بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا- ملزم سہیل الیاس سیلا ولد سلیم الیاس یوسف مسیح کے قبضے سے 1045 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزم منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ اشتہاری ملزم بھی ہے اور کراچی پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہے ملزم اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں کے حوالات کی ہوا کھا چکا ہے۔ ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کےداٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے