تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یومِ سیاہ کشمیر: کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے، مکیش کمار چاولہ

یومِ سیاہ کشمیر: کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے، مکیش کمار چاولہ

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت کی جانب سے سری نگر پر قبضے کے دن کو دنیا بھر میں یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غیرقانونی قبضے کے ذریعے کشمیری عوام کو ان کے حقِ خودارادیت سے محروم کیا تاہم ہزاروں قربانیوں کے باوجود کشمیری عوام 1947 سے آج تک اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کی ہے اور پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھی جائے گی اور ان کے حقِ خودارادیت کے مطالبے کو اجاگر کیا جاتا رہے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سانگھڑ پولیس کی مختلف کارروائیاں، بین الاضلاعی خام سپاری سپلائی کرنے والے گروہ کے 6 ملزمان گرفتار 2100 کلو خام سپاری کا چورا، آئس، گٹکے کی 2370 پڑیاں، 20 لیٹر شراب اور قتل کے مقدمے میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پستول برآمد

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) سانگھڑ پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے