تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ میں سندھ ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کو 83 رنز سے شکست دے دی فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے ہارون مروت نے 14 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 102 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ ساجد علی پیچوہو نے محض 14 گیندوں پر 53 رنز بناکر حریف بولرز کو دباؤ میں رکھا۔

ہدف کے تعاقب میں ٹیم سجاس مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 164 رنز بناسکی سجاس کی جانب سے مہمان کھلاڑی اور رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ نے 43 رنز بنائے جبکہ حذیفہ خان 33، محمد حماد 20، مجاہد سولنگی 15 اور شاہد انصاری 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہائیکورٹ ایمپلائز الیون کے منظور احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین اوورز میں 29 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سرسید ہائی اسکول ٹنڈوآدم کے قیام کے 78 سال مکمل، تقریب کا انعقاد تاریخی عمارت کی مرمت اور حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے حکومت سندھ سے فوری اقدامات کا مطالبہ

 سرسید ہائی اسکول ٹنڈوآدم کے قیام کے 78 سال مکمل، تقریب کا انعقاد تاریخی عمارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے