تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر، اے لیولز/انٹر کی جنرل ٹرافی الفا کالج، او لیولز/میٹرک کے حبیب پبلک اسکول کے نام، سیڈر اور ہیپی ہوم اسکول بھی فاتح

دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر، اے لیولز/انٹر کی جنرل ٹرافی الفا کالج، او لیولز/میٹرک کے حبیب پبلک اسکول کے نام، سیڈر اور ہیپی ہوم اسکول بھی فاتح

کراچی، (رپورٹ: ذیشان حسین) دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2026 شہر کے مختلف کھیلوں کے میدانوں میں شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگئے۔ پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ گیمز میں پرائمری، سیکنڈری اور کالج کی سطح پر ہزاروں طلبہ و طالبات نے 26 مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ اے لیولز/انٹر کی جنرل ٹرافی الفا کالج نے 3,500 پوائنٹس کے ساتھ جیتی، جبکہ او لیولز/میٹرک کی جنرل ٹرافی حبیب پبلک اسکول نے 2,500 پوائنٹس حاصل کرکے اپنے نام کی۔ چھٹی تا آٹھویں جماعت کی جنرل ٹرافی 3,000 پوائنٹس کے ساتھ سیڈر اسکول جبکہ چوتھی تا پانچویں جماعت کی جنرل ٹرافی 1,500 پوائنٹس کے ساتھ ہیپی ہوم اسکول نے حاصل کی۔

اختتامی تقریبات میں ڈاکٹر اسد اسحاق، علی ڈنو گوپانگ، تاجکستان کے قونصل جنرل ارشاد علی قاسم اور ڈی آئی جی ٹریفک و چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ سید پیر محمد شاہ سمیت کھیلوں اور تعلیمی شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان حکومت سندھ، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، مدائن، گولڈ اسپورٹس اور سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کیے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس او اے کے صدر و سی ای او مقبول آرائیں نے شریک اداروں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی، فاتحین اور رنرز اپ 3 سے 7 جنوری 2027 تک ملائیشیا میں ہونے والے دسویں ایشین اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بیرون ملک جانے والے مسافروں کی روانگی سے قبل ایئرپورٹس پر سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل شروع

لاہور (نوپ نیوز) بیرون ممالک جانے والے مسافروں کو مالی نقصان اور آف لوڈنگ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے